انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جگہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ

عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی مشن ہے ،ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جا رہے ہیں‘ رانا بابر

اتوار 18 دسمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی جگہ پنجاب پبلک ہیلتھ ایجنسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے اورہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے انقلابی اصلاحات متعارف کرائی جا رہے ہیں ۔

اپنے بیان میںانہو ںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس سمت ہم تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں -انہوںنے کہا کہ برطانیہ کے محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے تعاون خوش آئند ہے اوربرطانیہ کے تعاون سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا- انہوںنے کہا کہ امراض کی سرویلنس اور فوری رسپانس سسٹم کے حوالے سے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے -صوبے میں پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے اوردوست ملکوں کے تعاون سے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے نظام میں بہتری لائی جا سکے -وزیر اعلی محمد شہباز شریف ایک ویژن کے تحت ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں -ہمپنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے ہرممکن تعاو ن کریں گی-انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی جس عزم کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنا نے کی کاوشیں کر رہے ہیں اس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گی- انہوں نے مزید کہا کہصوبے میں جعلی ادویات کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس مذموم کاروبار کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، جعلی کاروبار میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا۔ ہمیں ہر شہری کی جان عزیز ہے اور عوام کو جعلی ادویات تیار کرنے والے مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ اس مکروہ کاروبار کا ہر قیمت پر قلع قمع کرنا ہوگا۔حکومت جہاں عوام کو معیاری اور بہتر طبی سہولتو ںکی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے وہاں انہیں معیاری ادویات کی فراہمی بھی بے حد اہمیت کی حامل ہے۔

حکومت صوبے میں ادویات کی خریداری کے عمل، تقسیم اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے جس سے ادویات کی خردبرد اور غیرمعیاری ادویات کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کس قدر افسو س کی بات ہے کہ جعلی اور غیر معیاری ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی اس مکروہ کاروبار کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا اور اب پوری قوت سے ان کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔ حکومت ایسا نظام لا رہی ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات کو یکساں طبی سہولتیں میسر آئیں اور بلاتفریق ہر ایک کو معیاری ادویات دستیاب ہوں۔

متعلقہ عنوان :