سوسالہ برطانوی کا جنسی ہراسانی کے الزمات کے تحت عدالت میں ٹرائل
جرم ثابت ہونے کی صورت میں مٴْعمر برطانوی کو کئی سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے،عدالتی حکام
اتوار 18 دسمبر 2016 15:20
(جاری ہے)
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعات سنہ 1974 ء سے سنہ 1985ء کے درمیانے عرصے کے ہیں جب اس نے مبینہ طور پر اپنے گھر، پارک میں قائم کردہ جھونپڑی اور ٹرک میں ایک بچی اور دو دیگر خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالت نے عمر رسیدگی کے باوجود ملزم کے خلاف عاید الزمات کی تحقیقات شروع کی ہے۔ الزامات درست ثابت ہونے کی صورت میں رالف کلارک کو بقیہ عمر جل میں گذرنا پڑ سکتی ہے۔عدالت نے تینوں کیسز کو ’سنگین‘ قرار دیتے ہوئے یہ عندیہ دیا ہے کہ ملزم کو ان کیسز میں کڑی سزا سنائی جاسکتی ہے۔کلارک کے مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج ریچرڈ بونڈکا کہنا ہے کہ متاثرین کو پہنچنے والی نفسیاتی اذیت کے باعث ملزم کو کم سے کم 10 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔جج کا کہنا ہے کہ ہم عمر رسیدگی کو بھی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہیں مگر ہم یہ بات بھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں کہ ایک شخص جوانی کیایام میں آزادی کیساتھ ایک عشرے تک دوسروں کو ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچانے کا موجب بنا ہے۔ ایسے شخص کو کئی سال تک جیل میں رہنا چاہیے۔کلارک کے وکیل کا کہنا ہے کہ ان کے موکل کی عمر آئندہ مارچ میں 102 سال ہو جائے گی۔ بڑھاپے کے باعث وہ صحت کے مسائل کا شکار ہیں۔ اس عمر میں کسی شخص کو سز ادینا حقیقی معنوں میں عمر قید سنانے کے مترادف ہے۔برطانیہ کے میلانڈز شہر میں جنسی جرائم کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ یونٹ کی پولیس انسپکٹر ایما فینون کا کنا ہے کہ عمر رسیدگی کی آڑ میں کسی شخص کو اپنے جرائم کی پردہ پوشی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ یہ کیس سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث آنے لگا ہے اور لوگ اس کی حمایت اور مخالفت میں رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ بعض لوگ اسے قانون کی حکمرانی کی بہترین مثال سے تعبیر کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.