دو روزہ بین الاقوامی سالانہ سائنٹفک سیمپوزیم آج سے کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں شروع ہوگا

اتوار 18 دسمبر 2016 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی سالانہ سائنٹفک سیمپوزیم آج (پیر )سے یونیورسٹی کے پٹیالہ بلاک میںشروع ہو گا ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سیمپوزیم کی سربراہی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود کریں گے جبکہ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر ارشادحسین قریشی ہوں گے ۔کانفرنس میں امریکہ ،آسٹریلیا، کینیڈا، یوکے اور دیگرممالک سے آنے والی ایلمونی شرکت کرے گی۔