ْسردار مقصود علی خان ایڈووکیٹ کا سردار اسد تھکیالوی شہید کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

فتح پور تھکیالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم کے راہنماسردار مقصود علی خان ایڈووکیٹ نے سردار اسد تھکیالوی شہید کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے اس امید کااظہارکیاہے کہ اسد شہید کاخون رائیگاں نہیں جائے گابلکہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوںنے شہید کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیااور شہید کوسلام پیش کیا۔انھوں نے انڈین آرمی کی طرف سے کیے جانے والے بھاری ہتھیاروں کے فائرکی زدآنے والی سکول وین کے بچوں کے لیے صحت یابی کی دعاکی۔

متعلقہ عنوان :