پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن( کل) منایاجا ئے گا

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن( کل)20دسمبر منایاجا ئے گا- اس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سمینارز ‘واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیںگے اقوام متحدہ کے زیراہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیابھرمیں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی

متعلقہ عنوان :