بچوں کو پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے آبائو اجداد کی قربانیوں بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے‘ رانا ارشد

ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مسلمانوں نے اپنی قیمتی جائید اد، مال و دولت سب قربان کر کے پاکستان کا رخ کیا‘ پارلیمانی سیکرٹری

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ اپنی نو جوان نسل کو پاکستان کے حصول کے سلسلے میں اپنے بزرگوں اوراپنے آبائو اجداد کی قربانیوں بارے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔دنیا میں کسی بھی جگہ پر اتنے بڑے پیمانے پر ہجرت نہیں ہوئی جتنی ہندوستان سے پاکستان کی طرف مسلمانوں نے کی۔

ایک علیحدہ وطن کے حصول کے لئے مسلمانوں نے اپنا کاروبار،جائید ادوں اپنا قیمت سازو سامان مال و دولت سب قربان کر کے پاکستان کا رخ کیا۔پاکستان آنے کے راستوں پر ہندووں نے جس طرح خونی کھیل کھیلا وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ لفظوں سے لکھا جائے گا۔اس امر کا اظہار انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک نے ا پنی بے ہودہ ثقافت کے نام پر ہمارا تشخص، ثقافت،تہذ یب و تمدن کو ہمارے بچوں اور نوجوان نسل کے ذہنوں سے واش کرنے کی کوشش کی مگر حکومت کی بہترین حکمت عملی کی بنا پر تمام انڈین چینلز دکھانے پر پابندی عائید کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

والدین، اخبارات اور الیکٹرانک کی ڈیوٹی ہے کہ اپنے بچوں کو گمراہ ہونے سے بچا نے کے لئے قیام پاکستان کے حوالے بارے آگاہی دیں اور ڈرامے پیش کریں تاکہ ہماری نئی نسل کو ہمار ے اسلاف بارے آگاہی ہو۔ہمارے شاعروں اورموسیقاروں نے جو ملی نغمے تیار کئے وہ آج بھی ہمارے خون کو گرما رہے ہیں اور وطن سے محبت اور قربانی کا درس دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :