مسلم لیگ (ق) کا بھی کارکنوں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بھی کارکنوں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے سیاسی سر گرمیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ،آنے والے دنوں میں اس سلسلہ میں لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی اپنے کارکنوں کو منظم اور فعال کرنے کیلئے ان سے رابطے بڑھانے اور سیاسی سر گرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں کیا طریق کار اپنایا جائے اس کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کنونشنز کے انعقاد کا مشورہ دیا گیا ہے جس پر غور کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :