کپاس کی پیداوارمیں کمی کے باوجودضلع سانگھڑبدستورپیداواری لحاظ سے پہلے نمبر پر

اتوار 18 دسمبر 2016 14:30

ملتان۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)سندھ کے ضلع سانگھڑنے کپاس کی پیداوارمیں 7.20فیصدکمی کے باوجودملک بھرمیں سب سے زیادہ پیداوارکااعزازبرقراررکھا،15 دسمبر تک ضلع سانگھڑکی جیننگ فیکٹریوں میں 12لاکھ21ہزار575گانٹھ کپاس پہنچی جبکہ پنجاب کا ضلع رحیم یار خان کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا 15دسمبر تک 10لاکھ 82ہزار 474گانٹھ کپاس رحیم یار خان کی جیننگ فیکٹریوں میں پہنچی۔