امریکا، بالٹی مور میں55گاڑیاں ٹکراگئیں،2 ہلاک

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

بالٹی مور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) امریکی شہر بالٹی مور میں پھسلن کے باعث 55 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بالٹی مور کے مصروف اوور پاس پر برف باری کے بعد پھسلن ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا، کئی کاریں ،ٹریکٹر اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے ،کچھ گاڑیاں ٹرالر سے ٹکرا کر دب گئیں جبکہ 2 گاڑیاں پل سے نیچے بھی گر گئیں۔انتظامیہ کی جانب سے تباہ ہونے والی گاڑیوں کو پل سے ہٹانے کا کام جاری ہیجبکہ شہریوں کو اس اوور پاس سے سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :