مجھے بچہ کہنے والے اپنے انجام سے ڈریں، بلاول بھٹو زرداری
جمہوری اور اصولی سیاست سے ’’گنجا لیگ‘‘ اور اس کے قائدین کو ڈرنا چاہئے ۔ پیغام
اتوار 18 دسمبر 2016 14:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ نواز کو ’’گنجا لیگ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مجھے بچہ کہنے والے اپنے انجام سے ڈریں۔یہ بات انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی ۔ بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں حکومتی وزیر کی جانب سے ان کو ’’بچہ‘‘ کہنے کے جواب میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہوں جس کی جمہوری اور اصولی سیاست سے ’’گنجا لیگ‘‘ اور اس کے قائدین کو ڈرنا چاہئے ۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ’’گو نواز گو‘‘ کے الفاظ استعمال کر کے حکومت کے خلاف اپنے جذبات کی ترجمانی کی ۔(جاری ہے)
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں نے میرے والدین کی شادی کی 29 ویں سالگرہ کا موقع چھین کر ہمیں خالی ہاتھ کر دیا ہے لیکن ہم جھکنے اور پیچے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انصاف اور امن کے حصول کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کو ’’بچہ‘‘ اور پیپلزپارٹی کو ’’بچہ پارٹی ‘‘ کا طعنہ دیا تھا ۔Haan main bacha hoon. Main Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto ka bacha hoon. Daro, Ganja League, Daro. #GoNawazGO
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) December 18, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
احسن اقبال کی زیرصدرات اجلاس ، قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.