پارا چنار ، شادی والا گھرماتم کدہ میں تبدیل، گیس لیکج سے نو بیاہتا جوڑا جاں بحق

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

پارا چنار ، شادی والا گھرماتم کدہ میں تبدیل، گیس لیکج سے نو بیاہتا جوڑا ..

پارا چنار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پارا چنار میں شادی کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں ، کمرے میں گیس بھرجانے سے نو بیاہتا جوڑا جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے علاقے پارہ چنار میں نو بیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جاں بحق ہو گیا، نو بیاہتے جوڑے کے جاں بحق ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ، نوبیاہتے جوڑے کی شادی ہفتے کے روز ہوئی اور اتوار کے روز ہنی مون پر جانے کے بجائے سفر آخرت پر روانہ ہو گیا ۔

جاں بحق ہونے والے نو بیاہتا جوڑے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سردی کے باعث کمرے میں گیس کا ہیٹر جلایا گیا تھا ، پولیس جاں بحق ہونے والے نو بیاہتے جوڑے کے گھر پہنچ گئی اور ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :