ونیز ویلا میں کیش بحران سنگین ، خصوصاً عوام نے لوٹ مار شروع کر دی

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

کاراکبس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) ونیز ویلا میں کیش بحران سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے اور عوام نے لوٹ مار شروع کر دی ہے جس کے بعد پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے بنک نوٹ متعارف ہونے کی وجہ سے ونیز ویلا کے عوام نقدی سے محروم ہو گئے ہیں جس سے معاشی بحران شدید سنگین ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ونیز ویلا کے صدر نے بے چینی اور انتشار کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ لوٹ مار میں کچھ اسمبلی اراکین بھی ملوث ہیں اور ان کی تصاویر ویڈیوز میں موجود ہیں ۔ (جاوید)