عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمد گی کیس کی سماعت22دسمبر تک ملتوی

اتوار 18 دسمبر 2016 14:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء)اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس میں کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال پھنسی ہوئی ہیں اور سول جج وقار منصور بریار نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت ایک مرتبہ پھر22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے گواہوں کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون اسسٹنٹ کلکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

عتیقہ اوڈھو کا سیدھا سادہ مقدمہ ہونے کے باوجود 4سال سے زیر التوا ہے اور اس میں گواہان اور برآمدگی کرنیوالے بھی سرکاری اہلکار ہیں جن کی تنخواہیں بند کرکے بھی عدالت طلب کیا جاسکتاہے لیکن مقدمے میں غیرضرورت طوالت کی وجہ سے ایک مرتبہ پاکستان میں انصاف کے نظام پر سوالا ت اٹھنا شرو ع ہوگئے ہیں۔