Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس

وزیراعظم کے پاناما لیکس پرجھوٹ پر دونوں ایوانوں میں آواز اٹھانے پر مشاورت ونوں ایوانوں میں پیپلز پارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 دسمبر 2016 14:02

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس

(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف فیصلے کر لئے گئے ہیں۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کےساتھ سینیٹ میں حکومت کوٹف ٹائم دینےکافیصلہ ہوا ہے۔ دونوں ایوانوں میں پیپلز پارٹی کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نےتحریک انصاف کےپارلیمان سےمشاورت کی۔ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں اسمبلی کی کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔ امیدہےنوازشریف کل کےقومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کریں گے۔ انہوں‌نے کہا کہ وزیراعظم کے وکیل نے مختلف مؤقف پیش کیا۔

(جاری ہے)

اگروزیراعظم اپنےخطاب پر قائم ہیں تو قطری شہزادےکا خط واپس لیں۔

وزیراعظم کے خطاب اور وکیل کے بیان میں تضاد ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اجلاس میں چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر بھی غور کیا۔چوہدری نثارکی پریس کانفرنس سپریم کورٹ پر ڈائریکٹ اٹیک ہے۔سانحہ کوئٹہ پر کمیشن کی رپورٹ حاضر سروس جج کی ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی شہرت پوری دنیا جانتی ہے۔ تصادم کی دھمکی توہین عدالت کے زمرے میں آسکتی ہے۔

چوہدری نثار نے کل مولانا لدھیانوی سےملاقات کی تردیدکی۔پھر اعتراف کیا کہ دفاع پاکستان کے وفد سے ملاقات کی ہے۔عدالتی رپورٹ کی مخالفت کرنا عدالت کی توہین ہے۔ کل اسمبلی میں وزیراعظم کے بیان، چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پربات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 21ویں آئینی ترمیم کی معیاد7جنوری کوختم ہو رہی ہے، لوگ خوفزدہ ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا، تحریک انصاف وضاحت چاہتی ہے۔

حکومت نے 21ویں آئینی ترمیم سے متعلق کیا فیصلہ کیا ہے۔ 21ویں ترمیم کے 2سالوں میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ فوجی عدالتیں ختم ہوگئیں تودہشت گردوں سے کون نمٹے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شیخ رشیدسمیت دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے بھی رابطےمیں ہیں۔خورشید شاہ سے رابطہ ہوا ہے،کل اجلاس سے پہلےملاقات کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات