وزیر داخلہ نے کمیشن رپورٹ اور عدلیہ پر نہیں اخبارات میں چلنے والی خبروں پر تنقید کی ،ْ شاہد خاقان عباسی

ْ(ن) لیگ کی حکومت نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،3سال میں دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی ،ْ انٹرویو

اتوار 18 دسمبر 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کمیشن رپورٹ اور عدلیہ پر نہیں اخبارات میں چلنے والی خبروں پر تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباس نے کہا کہ چوہدری نثار نے میڈیا کی خبروں کی تردید کی اور اس پر تنقید کی،انہوں نے عدلیہ اور کوئٹہ کمیشن رپورٹ پر تنقید نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،3سال میں دہشتگردی میں کمی واقع ہوئی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیاست میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جاتی مسائل پر پارلیمنٹ میں بات کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :