ڈیرہ غازیخان ،ْسی ٹی ڈی کی کارروائی ،5دہشتگرد ہلاک ،ْ دہشتگردوں سے بارودی مواد ارو دستی بم بر آمد

مارے گئے دہشت گردوں میں ملک تحسین اور کامران کی شناخت ہوئی ہے ،ْتعلق دو کالعدم تنظیموں سے ہے ،ْرپورٹ

اتوار 18 دسمبر 2016 13:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجاب میں محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم نے ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالامیں کارروائی کر کے کالعدم تنظیموں کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے ،ْ دہشت گردوں سے بارودی مواد ،ْ دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ انسداد دہشت گردی کو ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بالا کی رکھ روجھانی میں 9 دہشت گرد موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی جس پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی کی ٹیم دہشت گردوں کی کمین گاہ کے قریب پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ،ْجوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے ، ان کے 4 ساتھی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ترجمان نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں میں ملک تحسین اور کامران کی شناخت ہوئی ہے ،ان کا تعلق دو کالعدم تنظیموں سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :