ہاں میں بچہ ہوں ،ْشہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ،ْبلا ول بھٹو

بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میرے والدین شادی کی 29ویں سالگرہ منا رہے ہوتے ،ْ ہم دہشتگردوں کے سامنے جھکنے والے نہیں ،ْ ٹوئٹ

اتوار 18 دسمبر 2016 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے سیاسی مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں میں بچہ ہوں ،میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں ،ْ اگر بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میر ے والدین آج شادی کی سالگرہ منارہے ہوتے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ہاں میں بچہ ہوں ،شہید بے نظیر بھٹو کا بچہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو زندہ ہوتیں تو میرے والدین شادی کی 29ویں سالگرہ منا رہے ہوتے لیکن دہشت گردوں اور سہولت کاروں نے ہم سے یہ خوشیاں چرا لیں لیکن ہم جھکنے والے نہیں ہیں

متعلقہ عنوان :