اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ‘ اداکارہ خوشبو

شارٹ کٹ کی بجائے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے ،اہل خانہ میری زندگی ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ اپنے معیاری کام کے باعث پرستاروں کے دلوں پر راج کرتی ہوں ،شارٹ کٹ کی بجائے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ دور حاضر کے کمرشل ڈراموں میں وہی دکھایا جارہا ہے جو تھیٹر ز آنے والے دیکھنا چاہتے ہیں ،میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ اچھے اور معیار ی رقص سے اپنے پرستاروں کے دل جیتوں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں ۔

سچوئیشن کے مطابق رقص کے علاوہ دوران ڈرامہ بھی رقص شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فنکار کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اسکی اداکاری یا رقص پرکسی کو کوئی اعتراض نہ ہو ۔انہوںنے کہا کہ شوبز مصروفیات کے باعث بعض اوقات گھر والوں کو وقت نہیںدے پاتی جس کی وجہ سے دل بہت دکھی ہوتا ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ میرے اہل خانہ میری زندگی ہیں اورمیںجہاں بھی ہوتی ہوں میرے گھر والے میرے خیالوں میں ہوتے ہیں۔