حکومت کو تھیٹر فنکاروں کی سکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں‘صائمہ خان

تھیٹر تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ،حقیقی معنوں میں ترقی کیلئے حکومت کی سرپرستی بھی درکارہے

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شوبز میں تھیٹر فنکاروں کو سکیورٹی کے زیادہ مسائل درپیش ہیں اس لئے حکومت کو اس حوالے سے مناسب اقدامات اٹھا نے چاہئیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ تھیٹر تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے لیکن اسے حقیقی معنوں میں ترقی کی جانب گامزن کرنے کے لئے حکومت کی سرپرستی بھی درکارہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈانس تھیٹر کی ضرورت بن چکا ہے اور یہ ڈرامہ بینوں کی خواہش پر ہر ڈرامے میںڈانس کو شامل کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبزمیں تھیٹر کے فنکاروں کو زیادہ سکیورٹی خدشات ہوتے ہیں اس لئے حکومت کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔