کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ‘ فیصل قریشی

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مقام حاصل کیا جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)نامور اداکارفیصل قریشی نے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کی کامیاب زندگی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے ، اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میرے پرستا روں نے ڈرامہ سیریل ’’ وعدہ ‘‘ میں میرے کردار کو بیحد سراہا ہے جس سے بڑاحوصلہ ملا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جسکے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔فیصل قریشی نے کہا کہ ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن اس پر کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لینے کی بجائے مشکلات کا مقابلہ کرنا چاہیے اور ایسے لوگ ہی زندگی میں کامیابیاںسمیٹتے ہیں۔