عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے سے ملنے والی دعائیں ہی میرا کل اثاثہ ہیں‘ امان اللہ

تعلیم ، صحت اور غربت کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی تشکیل دی جائے ،جو بھی حکومت آئے اس کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) کامیڈین کنگ سینئر اداکار امان اللہ نے کہا ہے کہ گھٹن زدہ ماحول میں رہنے والے عوام کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے سے ملنے والی دعائیں ہی میرا کل اثاثہ ہیں ،مرد اداکار کبھی بھی نمبروں کی دوڑ میں نہیں پڑتے البتہ خواتین اداکارائیںاس جنون میںمبتلا ہیں لیکن اسے حسد میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں امان اللہ میں اپنے کیرئیر میں درجنوںاسٹیج ڈرامے کر چکا ہوں لیکن کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ اگر کوئی سیکھنے کاخواہشمند ہو تو اس سے محبت اور خندہ پیشانی سے پیش آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں قومی پالیسی نہیں بنائی جاتی ۔ تعلیم ، صحت اور غربت کے خاتمے کے لئے قومی پالیسی کا اعلان ہوناچاہیے اور جو بھی حکومت آئے اس پالیسی کا تسلسل برقرار رہنا چاہیے ۔انہوںنے کہا کہ معاشی نا انصافی کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ ایک طبقہ ہے جسے کوئی فکر نہیں اور اسے زندگی کی تمام آسائشیں حاصل ہیں۔

متعلقہ عنوان :