پاکستان نے اپنا ہوم ورک کیے بغیر ثالثی عدالت مقرر کرنے کی درخواست بھجوائی ‘ جماعت علی شاہ

بھارت کیساتھ غیر جانبدار ماہرین کی تقرری پر غور ،بھارتی ڈیمز کے ڈیزائن سے متعلق قرارداد پیش کی جائے‘ سابق انڈس کمشنر

اتوار 18 دسمبر 2016 13:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سابق انڈس کمشنر جماعت علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنا ہوم ورک کیے بغیر ثالثی عدالت مقرر کرنے کی درخواست بھجوائی ،پاکستان کے پاس سنہرا موقع ہے کہ وہ بھارت کیساتھ غیر جانبدار ماہرین کی تقرری پر غور اور سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں بھارتی ڈیمز کے ڈیزائن سے متعلق پرامن قرارداد پیش کر ے ۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی طرف سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کو معاملہ حل کرنے کی ترغیب پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ بھارت کسی طرح عالمی بینک کو اس بات پر قائل کرنے میں کامیاب رہا کہ اس نے قانونی طور پر ثالث کی تقرری نہیں کی اور اس طرح بھارت کو اپنے حق میں فیصلہ لینے کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت مل گیا۔پاکستان کے پاس سنہرا موقع ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کی تقرری پر غور کرے اور سندھ طاس معاہدے کے تحت دونوں بھارتی ڈیمز کے ڈیزائن سے متعلق پرامن قرارداد پیش کرے ورنہ دوسری صورت میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :