نئے سال کی پہلی 15 ہزار مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جنوری کو ہو گی

اتوار 18 دسمبر 2016 13:20

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام نئے سال 2017 ء کی پہلی 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جنوری بروز پیر کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ رواں سال کی پہلی اور مجموعی طور پر 69 ویں قرعہ اندازی ہے۔انہوںنے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چنائو کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :