مہاجرین کا عالمی دن بھرپور طریقے سے منا یا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 13:20

فیصل آباد۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن ( انٹر نیشنل مائیگر ینٹس ڈی) اتوار کو بھر پور طریقے سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، مذاکروں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ناگزیر وجوہات ، ناگہا نی حالات کے باعث ترک سکونت کرنے والو ں کے مسائل ، ان کی پریشانیوں کے ازالہ ،ہجرت کی صورت میں انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر معالات پر تفصیلی اظہار خیال کیا گیا۔ اس موقع پر الیکٹرا نک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خصوصی مضامین کی اشاعت کا اہتمام کیا۔