بھارتی صدر کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کریں، انجیلا ڈیوس

اتوار 18 دسمبر 2016 13:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) خواتین کے حقوق کی عالمی کارکن انجیلا ڈیوس نے بھارتی صدر پرنب مکھرجی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کریں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجیلا ڈیوس نے یہ مطالبہ بھارتی شہر ممبئی میں ایک مہم کے دوران کیا جسکا انعقاد انسانی حقوق کی بھارتی خواتین کارکنوں نے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے خلاف چلنے والی مہم کی دستاویز پر اب تک دنیا بھر میں انسانی حقوق کی 1500سے زائد خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکنوں نے اپنے دستخط کیے ہیں۔ انجیلا ڈیوس نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ لوگوں پر جبر و استبداد کے ایک آلے کے علاوہ ریاستی طاقت کی بھی علامت ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر کے خواتین کے حقوق کے دعوے داروں کو اس کالے قانون کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :