گلگت میں انسداد پولیو مہم کا آغاز (آج) سوموار سے ہو رہا ہے

لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلی حفیظ الرحمن

اتوار 18 دسمبر 2016 13:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز (آج) سوموار سے ہو رہا ہے۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق گلگت بلتستان میںانسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں اس مہم کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں اور پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کے لئے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں میگا پراجیکٹس شروع کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم ہوں ۔

متعلقہ عنوان :