گلو کارعارف لوہار وارث شاہ پر بننے والی فلم میںاداکار ی کرینگے

اتوار 18 دسمبر 2016 12:40

لاہور۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) صوفی شاعر وارث شاہ پر بننے والی نئی فلم میں گلوکارعارف لوہار بھی بطور اداکار کام کرینگے، عارف لوہار جو ماضی میں بھی متعددفلموں میں اداکاری کر چکے ہیں اب طویل عرصے کے بعد پھر فلم میں کام کر ینگے، عارف لوہار کا دعوی ہے کہ ان کی نئی فلم بہت زبردست ہوگی،انہوں نے کہاکہ وارث شاہ کے پیغام کو گیتوں کے ذریعے پھیلانے کا کام طویل عرصے سے کر رہا ہوں، اب فلم کے ذریعے بھی صوفی کلام کو پھیلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :