فوج پر حملہ کرد باغیوں نے کیا،حوصلے پست نہیں ہوں گے،ترک صدر

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے وسطی ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کر تے ہوئے کہاہے کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قیصریہ میں ہوئے اس کار بم حملے میں فوج کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تیرہ فوجی ہلاک جبکہ چھپن زخمی ہو ئے، اس حملے کے طریقہ کار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی طرف سے سرانجام دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :