استنبول دھماکے کی مذمت،روس کی ایک مرتبہ پھر ترکی کو انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے کی پیشکش

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے روسی ہم منصب رجب طیب ایردوآن کو پیشکش کی ہے کہ روس انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں ترکی کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

روسی نیوز ایجنسیوں کے مطابق یہ پیشکش قیصریہ میں ہونے والے کار بم دھماکے کے بعد پوٹن کی طرف سے ایردوآن کو بھیجے گئے ایک ٹیلیگرام میں کی گئی ہے۔ پوٹن نے اپنے پیغام میں اس دہشت گردانہ حملے پر ایردوآن سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے حملوں کے بعد شدت پسند گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :