انتخابات کے بعد تنازعہ ،گیمبیا کا سیاسی بحران حل کیا جائے، مغربی افریقی رہنما

اتوار 18 دسمبر 2016 12:20

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)مغربی افریقی رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ گیمبیا کا سیاسی بحران جلد حل کر لینا چاہیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس افریقی ملک میں صدارتی الیکشن کے بعد صدر یحییٰ جامہ کی طرف سے شکست تسلیم نہ کرنے کے باعث وہاں ایک تنازعہ پیدا ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

یکم دسمبر کو منعقد ہوئے اس انتخابی معرکے میں الیکشن کمیشن نے اپوزیشن رہنما آداما بارو کو کامیاب قرار دیا تھا۔

ابتدء میں جامہ نے اپنی ہار مان لی تھی لیکن ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے الیکشن کے نتائج کو چیلنج کر دیا۔ نائیجیریا میں منعقدہ مغربی افریقی ممالک کی پندرہ رکنی اقتصادی تنظیم ایکوواس کے پچاسویں سربراہ اجلاس کے موقع پر افریقی رہنماؤں نے کہا کہ گیمبیا کے سیاسی بحران کا فوری حل تلاش کرنا چاہیے۔