پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام جنگی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے بتدریج بھارت کو سخت جواب دے گا، رپورٹ

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کی پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی دوبارہ شروع کرنے کی پالیسی اختیار کرنے کے بعد طے کیا ہے کہ اگر مودی حکومت نے سرحدوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا توپاکستان اپنے دفاع کے لیے تمام جنگی آپشنز کا استعمال کرتے ہوئے بتدریج بھارت کو سخت جواب دے گا۔

وفاق نے اب واضح پالیسی طے کرلی ہے کہ ’’بھارت کی ہر اشتعال انگیزی کا اب موثردفاعی حکمت عملی کے تحت جواب دیا جائے گا اور اپنے دفاع کیلیے بتدریج تمام جنگی آپشنز استعمال کیے جائیں گے‘‘۔

متعلقہ عنوان :