اوپن یونیورسٹی نے نتائج کے گریڈنگ نظام کوجی پی اے اور سی جی پی اے میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

طلبہ کی سہولتوں اور یونیورسٹی کی رینکنگ میں اضافہ کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے لاکھوں طلبہ کی تعلیمی کئیریر کو شاندار بنانے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم میں داخلہ حاصل کرنے میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کے اہل بنانے کے لئے نتائج مارکنگ کے نظام کو جی پی اے اور سی جی پی اے میں تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ تجویز ریسرچ اینڈ ایجوکیشنل ٹیکنالوجی ،ْ اکیڈمک پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور اکیڈمک کونسل نے مشترکہ اجلاس میں رسمی طور پر منظور کیا ہے۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا جی پی اے اور سی جی پی اے فارمولا ایم ایس ،ْ ایم ایس سی )آنرز(،ْ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز پر لاگو کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خواہش تھی کہ نتائج مرتب کرنے کے لئے ملک کی دیگر جامعات کی طرح یکساں نظام متعارف کرایا جائے تاکہ اوپن یونیوسٹی کے طلبہ قومی اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیم میں داخلہ حاصل کرنے میں دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کرسکیں۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی رینکنگ ،ْ معیار تعلیم اور طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے داخلوں ،ْ امتحانات ،ْ کتب اور ڈگریوں کی معلومات اور تصدیق کر لئے کمپیوٹرائزڈ ٹریکنگ نظام متعارف کیا اور طلبہ کو فوری اطلاع دینے کے لئے ای میل اور ایس ایم ایس سروس کا آغاز بھی کیا ہے۔ علاوہ ازیں طلبہ کے مسائل سننے اور فوری جواب دینے کے لئے کال سینٹرز اور "آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سینٹر"بھی قائم کیا ہے۔ ترسیل کتب کی بروقت تکمیل اور مقررہ شیڈول کے مطابق نتائج مرتب کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یونیورسٹی پر لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور داخلوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ عنوان :