کراچی :پولیس کی کارروائیاں ، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 5 گرفتار

ساجد عرف بچی قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ، جوہر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں پکڑے گئے

اتوار 18 دسمبر 2016 12:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ ، مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر بھی پکڑا گیا۔ شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، مختلف علاقوں میں پولیس کی کامیاب کارروائیاں ، نیو کراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساجد عرف بچی قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا ، گلبرگ جوہر آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ ادھر سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزموں کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزمان حسین اور حسن سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :