ویمن یونیورسٹی صوابی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

پشاور۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء)ویمن یونیورسٹی صوابی کے سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خانزادی فاطمہ خٹک کی زیر صدارت منعقدہوا‘ اجلاس میں جسٹس سید معروف خان ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ناصر امان ڈپٹی سیکرٹری فنانس محمد نسیم خان یونیورسٹی کے ٹریشرر عارف الله خان اور رجسٹرار قادر خان نے شرکت کی‘ سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے پہلے بجٹ جبکہ فیکلٹی ایڈمن سٹاف اور دیگر خالی بجٹ آسامیوں کو پرکرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تدریسی تحقیقی اور دوسرے مختلف امور سے متعلق فیصلوں اور سفارشات کی منظوری بھی دیدی ۔