آئندہ 24گھنٹوں میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا، محکمہ موسمیات

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میںملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سکردومنفی 10، ہنزہ، گلگت ،گوپس منفی05، استورمنفی 04،دیر،کالام منفی 03، قلات، بگروٹ، مالم جبہ منفی 02، راولاکوٹ، چترال، بونجی منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :