گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا،باکسرعامر خان

اتوار 18 دسمبر 2016 11:30

گھریلو جھگڑے ختم ہو چکے ہیں،ایک اور ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا،باکسرعامر ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) معروف باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ اب میرے تمام گھریلو جھگڑے مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں،جھگڑے کے دوران میں غیر جانبدار رہا تھا۔

(جاری ہے)

عامر خان چیریٹی فاونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب میں بڑے مقابلے لڑنا چاہتا ہوں ،باکسنگ کاایک اور بڑا ٹائٹل جیت کر پاکستان آوں گا۔گھریلو جھگڑے توگھر گھر کی کہانی ہے،ہمارے جھگڑے اب ختم ہو گئے ہیں۔عامر خان نے تھر میں 200 کنویں لگانے کا اعلان بھی کیا،تقریب میں ان کی اہلیہ اور بیٹی بھی موجود تھیں۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان کے والدین اور ان کی اہلیہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھاجو اب ختم ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :