اسامہ بن لادن کے بیٹے کے مصر میں داخلے کی تردید

اتوار 18 دسمبر 2016 10:10

قاہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے حمزہء کے ملک میں داخلے کی تردید کردی ہے۔

(جاری ہے)

مصری روزنامے الیوم نے ایک عہدہ دار کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ اسامہ کا بیٹا جمعہ کی شب قطر کے دارالحکومت دوحہ سے ایک مسافر طیارے کے ذریعے قاہرہ پہنچا تھا مگر اس کو سکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی جس کے بعد وہ ہوائی اڈے سے ہی واپس چلا گیا تھا۔