دبئی: آرٹی اے نے مخصوص سیریل نمبرکی کار نمبر پلیٹوں کی نیلامی شروع کر دی

اتوار 18 دسمبر 2016 09:23

دبئی: آرٹی اے نے مخصوص سیریل نمبرکی کار نمبر پلیٹوں کی نیلامی شروع کر ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،18دسمبر 2016):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آرٹی اے ) نے (Q2) کار نمبر پلیٹ کو نیلامی کے لیے پیش کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آر ٹی اے نے گزشتہ ماہ D5کی کامیاب نیلامی کے بعد اب Q2نمبر کا نیلام کرنے کے لیے پیش کیاہے ۔اس نمبر کے علاوہ مختلف نمبروں کی 91کار نمبر پلیٹس شامل کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جن میں 2,3,4,5ہندوسوں والی کار نمبر پلیٹیں شامل ہیں ۔دبئی میں ہونے والی 92ویں نیلامی میں تقریباََ500نیلامی لگانے والی شخصیات نے شرکت کی جس نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔نیلامی کے آرگنائزرز کا کہناہے کہ انہوں نے مختلف نمبروں جیسے I 10,، C55555،L11111، C888،P479شامل ہیں۔ Q3کی شروعاتی نیلامی کی قیمت33ملین رکھی گئی ہے جو ابھی تک نیلام نہیں ہو سکی تھی ْ۔