جدہ:کتابوں کے بین الاقوامی میلے ”جدہ بک فئیر“ کا افتتاح ہو گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 09:23

جدہ:کتابوں کے بین الاقوامی میلے ”جدہ بک فئیر“ کا افتتاح ہو گیا

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،18دسمبر 2016): سعودی پرنس خالد الفیصل نے گزشتہ روز کتابوں کے بین الاقوامی میلے ”جدہ بُک فئیر “ کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی پرنس خالد الفیصل کے ہمراہ جدہ کے گورنر پرنس مشال بن ماجداور وزارتِ کلچر اور انفارمیشن عادل الطرائیفی اور دیگر اعلی حکام بھی تھے ۔

(جاری ہے)

جدہ میں ہونے والے اس بین الاقوامی بک فئیر میں دنیا بھر سے پبلشرز نے اپنے سٹال لگائے ہیں ۔ سعودی عرب کے تقریباََ450سٹال جبکہ بین الاقوامی پبلشرز کے 30سٹال لگائے گئے ۔انتظامیہ کے مطابق بک فئیر کے اوقات کار صبح 10بجے سے لیکر رات10بجے تک ہوں گے ۔آرگنائزر کے مطابق اس سال بک فئیر میں تقریباََ70,000افراد کی روزانہ شرکت متوقع ہے ۔