جدہ: ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائے جانے والے نئے ”سحر کیمروں“ کی کیا خوبیاں ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 09:20

جدہ: ٹریفک پولیس کی طرف سے لگائے جانے والے نئے ”سحر کیمروں“ کی کیا ..

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،18دسمبر 2016): سعودی عرب میں ٹریفک حادثات کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں ان میں سے ایک سڑکوں اور چوراہوں میں جدید کیمروں کا استعمال ہے ۔ان جدید کیمروں ”سحرکامیرا“ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے نصب کیا گیاہے ۔ ان کی کیا خصوصیات ہیں اور یہ کس طرح کام کرتے ہیں ،ہم آپ کو بتاتے ہیں ․
۔

مختلف سڑکوں پر نصب کیے گئے کیمروں کی مدد سے تیز رفتاری کے ساتھ گاڑی چلانے والوں کی رپورٹ فوری طور پر ٹریفک پولیس کنٹرول روم پہنچ جاتی ہے ْ۔

(جاری ہے)

ان کیمروں میں ٹرکوں ، گاڑیوں، کاروں کے لیئے سڑک کے حساب سے الگ الگ رفتار سیٹ کی ہوتی ہے ۔ اگر ٹرک ڈرائیور اپنی مخصوص حد رفتار سے زیادہ چلائے گا اس کی رپورٹ اسی وقت کنٹرول روم پہنچ جائے گی ۔ اسی طرح تمام گاڑیوں کے لیے طریقہ کارہے ْ
۔بے ہنگم طریقے سے لین بدلنے والے ،گاڑی سے کم دوری رکھنے والوں ، تحریر کردہ رفتار سے کم چلانے والوں ،سیٹ بیلٹ ،ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں ،سنگل توڑنے والوں اور غلط نمبر پلیٹ والوں کی رپورٹ کیمرے سے گزرنے کے چند لمحوں میں ہی کنٹرول روم پہنچ جائے گی ۔