حقوق العباد کی ادائیگی دنیا اور آخرت کی زندگی سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے،زید بن مقصود

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:50

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈی سی او زید بن مقصود نے کہا ہے کہ حقوق العباد کی ادائیگی دنیا اور آخرت کی زندگی سنوارنے کا بہترین ذریعہ ہے ،اس لیے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال میں مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے گئے مکی مدنی دستر خواں کے معائنہ کے دوران کیا، اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فصل کریم ،ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی،ڈاکٹر محمد ارشد ،منتظمین دستر خواں شیخ جابر علی ،شیخ ذوالفقار قادری،محمد طارق معاویہ،محمد عمر دراز،ذوالفقار عطاری،راشدسیالوی ،صابر قریشی اور ارسلان قریشی بھی موجود تھے ،ڈی سی او نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مریضو ں کو مفت کھانے کی فراہمی کیلئے لگائے گئے ،دستر خواں کے احسن اقدام کو بے حد سراہا انہوں نے متعلقہ افسران کے ہمراہ کھانا کھا کر مریضوں کو مفت فراہم کیے جانے والے کھانے کو معیاری قرار دیا،بعدازاں انہوں نے منتظمین دستر خواں کے ہمراہ ہسپتال کے مختلف وارڈوں میں مکی مدنی دستر خواں کی طرف سے فراہم کردہ کھانا بھی تقسیم کیا ،ڈی سی او زید بن مقصود نے خانیوال کے اہل ثروت اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ رفاعی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دکھی،مسائل میں گھرے ہوئے، نادار ،غریب اور مستحق افراد کی بھرپور طریقہ سے خدمت کی جاسکے ،ڈی سی او نے دستر خواں کی جگہ پر ٹف ٹائلزاور سائے کیلئے شیڈ بنوانے کی بھی یقین دہانی کروائی

متعلقہ عنوان :