بلدیاتی الیکشن کا آخری مرحلہ،امیدواروں کو نشانات الاٹ کردیے گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:50

بھکر۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کونسل کے چیئرمینوں،وائس چیئرمینوں اور میونسپل کمیٹی کے چیئرمینوں اوروائس چیئرمینوںکیلئے نشانات الاٹ کردیے گئے ، نوانی گروپ کے امیدواروں کو گلدان جبکہ ضلع کونسل کیلئے خدمت محاذ گروپ کو ریفریجریٹر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے آخری مرحلہ میں ضلع کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے نوانی گروپ کے نامزد امیدوار احمد نواز نوانی اور اللہ داد مستی خیل کو گلدان ، محمدعلی شاہ اور غلام محمد کو ائیرکنڈیشن، عوامی خدمت محاذ کے امیدوار چیئرمین فاروق اعظم خنانخیل اور امیدوار وائس چیئرمین چوہدری زاہد فاروق کوریفریجریٹر کا نشان الاٹ کیاگیا ہے، اس کے علاوہ میونسپل کمیٹی بھکر کے چیئرمین کیلئے خدمت محاذ گروپ کی جانب سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ الیکشن کمیشن کو دے کر شیر کانشان حاصل کرلیاگیا جبکہ نوانی عوامی محاذکو میونسپل کمیٹی بھکر میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے گلدان کا نشان الاٹ کیاگیا ،اس طرح عبدالرحمن ڈھانڈلہ امیدوار چیئرمین اوررانامحمد حنیف امیدوار وائس چیئرمین کو شیر کانشان الاٹ ہوگیا ہے جبکہ ان کے مقابل نوانی عوامی محاذ کے ضیاء اللہ ملک امیدوار چیئرمین اور گوہر شبیر راؤ امیدوار وائس چیئرمین کو گلدان کا نشان الاٹ ہوا ہے۔