موٹر سائیکل سوار کی راہ گیر کو ٹکر ،دونوں شدید زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:50

بھکر۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے راہ گیر کو ٹکر مار دی ،دونوں کوشدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکرریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق گذشتہ روزمنکیرہ لاری اڈا پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ایک راہ گیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر دونوں شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ منتقل کیا گیا، بعد ازاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ریفر کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :