11سالہ لڑکا اسٹیشن پر جذباتی مشورے دینے لگا۔ فیس صرف 2 ڈالر

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 دسمبر 2016 23:40

11سالہ لڑکا اسٹیشن پر جذباتی  مشورے دینے لگا۔ فیس صرف 2 ڈالر

نیویارک۔ ایک 11سالہ لڑکا اضافی رقم کمانے کے لیے ہر اتوار کو بروکلین کے مضافات میں واقع ایک سب وے اسٹیشن پر لوگوں کو جذباتی مشورے دیتا ہے۔
11سالہ کیرو اوٹیز چھٹے گریڈ میں پڑھتا ہے۔ وہ ہراتوار کو بیڈفورڈ ایل ٹرین سٹاپ پر اپنی ”دوکان“ لگاتاہے۔ اس کی دوکان پر لگے بورڈ پر 2 ڈالر میں جذباتی مشورے لکھا ہوا ہے۔
کیرو اس وقت شہرت ملی جب ایک شخص نے اس کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی، جہاں سے یہ وائرل ہوگئی۔

کیرو کے مطابق یہ لوگوں کو کچھ دینےا ور رقم کمانے کا اچھا ذریعہ ہے۔

(جاری ہے)

لڑکے کا کہنا ہے ک وہ ہ اتوار کو مصروفیت کے وقت تو دو گھنٹے میں 50 ڈالر بھی کما لیتا ہے۔اس کی ماں کا کہنا ہے کہ وہ بہت حساس بچہ ہے،پہلے دن سب وے اسٹیشن پر جاتے ہوئے وہ خود بہت نروس تھا مگر پھر چند ہفتوں بعد بتانے لگا کہ وہ کتنے حیران کن لوگوں سے مل کر آیا ہے۔
کیرو کے باپ ایڈم کا کہنا ہے کہ کیرو جذباتی ذہانت کا حامل ہے اور اپنے سے بڑے لوگوں کی مدد کر سکتا ہے۔


کیرو کا کہنا ہے کہ لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ زندگی کی تبدیلی ہے، لوگ اپنے ماضی کو یاد کرتے ہیں اور کہتے ہیں ماضی ہی اچھا تھا۔
کیرو کا کہنا ہے کہ ہمیں زندگی میں آنے والی تبدیلی کو قبول کرنا پڑےگا، زندگی تبدیل ہوتی آئی ہے اور ہوتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :