ہسپتال نے مرنےوالے کی آخری خواہش پوری کردی۔ موت سے 36 گھنٹے پہلے شادی کرادی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:47

ہسپتال نے مرنےوالے کی آخری خواہش پوری کردی۔ موت سے 36 گھنٹے پہلے شادی ..

جب ایماریلو، ٹیکساس کے ایک ہسپتال میں موجود سٹاف کو اندازہ ہوا کہ راؤل ٹائنی ہینوجوسا کے پاس زیادہ وقت نہیں تو انہوں نے فوراً ہی اس کی خواہش پوری کرتےہوئے اس کی شادی اس کی دوست یونی لاماس کے ساتھ کرنے کا بندوبست کر دیا۔شادی کے 36 گھنٹے بعد ہی ٹائنی چل بسا۔
نیوز ویب سائٹ کے مطابق 33 سالہ ٹائنی کئی سالوں سے کینسر کے اور 2012 سے گلے اورپھیپھڑوں کی انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھا۔


ٹائنی اور لاماس اپنی شادی کے لیے پیسے جمع کر رہے تھے جو ٹائنی کےعلاج پر خرچ ہوگئے۔لاماس نے سی این این کو بتایا کہ ٹائنی اس سے کہانیوں کی طرح بہترین انداز میں شادی کرنا چاہتا تھا مگر پھر اسےکینسر ہوگیا۔
ٹائنی کے دوست ڈومنگو روڈرگواز نے دونوں کی شادی کی تقریب فیس بک پر لائیو بھی براڈ کاسٹ کی تھی۔

(جاری ہے)


ٹائنی 3 سالوں سے کینسر سے لڑ رہا تھا۔ 6 ہفتے پہلے اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا، اس کے پھیپھڑے اور گردے کام کرنا چھوڑ گئے تھے۔ مرنے سے ایک دن پہلے ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو ٹائنی نے لاماس کے ساتھ شادی کر کے گھر جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کی خواہش پر ہسپتال کے سٹاف نے فوراً ہی شادی کی انتظامات کیے اور ہسپتال میں ہی دونوں کی شادی کرادی۔