ڈی سی او کا گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:45

سیالکوٹ۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ ‘ زچہ بچہ وارڈ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور بیڈ شیٹس بروقت تبدیل نہ کرنے پر ہیڈ نرس نبیلہ فیاض کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ ایم ایس کوخبرار کیا کہ اگر 7یوم کے اندر اندر واش رومز کی حالت زار نہ بدلی تو ان کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کی سفارش کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے کہاکہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ہر گز برداشت نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلہ میں کوتاہی اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔