22دسمبر کو ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے الیکشن میں مخالفین کو عبرت ناک شکست ہوگی‘ چودھری ارمغان سبحانی
ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:45
(جاری ہے)
اراکین صوبائی اسمبلی محسن اشرف، رانا عبدالستارخاں، چودھری ارشد وڑائچ، رانا محمد افضل، رانا لیاقت علی، رانا اقبال ہرناہ اور آصف باجوہ، پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ، امیدواران وائس چیئرمین چودھری جمیل اشرف، ضیافت علی اعوان اور چودھری رضا سبحانی ایڈووکیٹ، نوید اشرف، اسد منشاء اللہ بٹ، محمود الحسن بابر خاں ، نبیل لون اوررانا عارف ہرناہ کے علاوہ یوسی چیئرمینوں ، وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔
ایم این اے چودھری ارمغان سبحانی نے کہاکہ 2013 ء کے انتخابات میں جب پاکستان کی غیور عوام نے محمد نواز شریف کی حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیاتو وزیر اعظم نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ملک کی قیادت کا حق اس طرح ادا کیا کہ دونوں مسئلے حل ہونے کو ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ خوشحالی روشن مستقبل ہی ہماری قوم کا مقدر ہے لیکن اسی صورت ممکن ہے جب عوام 2018ء کے الیکشن میں اپنے ووٹ کا استعمال محب الوطن سیاست دانوں کے حق میں استعمال کریں ۔ انہوں نے کہاکہ 22 دسمبر سے بلدیاتی نظام مکمل ہونے جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بلدیاتی نظام صوبے کی تقدیر بدل کررکھ دے گا اور بالخصوص دیہی علاقوں کے رہنے والے لوگ بھی یہ محسوس کرسکیں گے کہ ان کے مسائل حل ہورہے ہیں اور معیار زندگی بہتر ہورہا ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حنا ارشد وڑائچ، امیدواران وائس چیئرمین چودھری جمیل اشرف، ضیافت علی اعوان اور چودھری رضا سبحانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ منتخب ہوکر عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے اور ان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گااور پورے ضلع کی بلا امتیاز تعمیر و ترقی کیلئے میگا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مسلم لیگ کے مرکزی اور مقامی قیادت کی جانب سے اپنے اوپر اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیااور عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی خلوص نیت سے انجام دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.