پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی کی16 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے ،پورٹ قاسم ، ساہیوال اور چولستان میں توانا ئی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،اس سے ملک میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی،اقتصادی راہداری سے چاروں صوبے مستفید ہوں گے ، بلوچستان کیلئے سی پیک کی صورت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے

چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد کاانٹرویو

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی کے سولہ منصوبوں کی نشاندہی کی ہے ،پورٹ قاسم ، ساہیوال اور چولستان میں توانا ئی کے منصوبوں پر کام جاری ہے ،اس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، چین پاک اقتصادی راہداری سے پاکستان کے چاروں صوبے مستفید ہوں گے ، بلوچستان کے لیے سی پیک کی صورت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو چائنا ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق اپنے انٹرویو میں مسعود خالد نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے کے بعد عالمی سطح پر معاشی روابط کے فروغ میں اس کی اہمیت کو محسوس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پاک اقتصادی راہداری سے پاکستان کے چاروں صوبے مستفید ہوں گے ، بلوچستان کے لیے سی پیک کی صورت میں ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ گوادر شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی کے سولہ منصوبوں کی نشاندہی کی ہے اور پورٹ قاسم ، ساہیوال اور چولستان میں توانا ئی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے پاکستان میں توانائی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔