آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:27

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے ..

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوںمیں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی سندھ،پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میںدھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

حیدرآباد میں دوپہر کے اوقات موسم خشک جبکہ رات کے اوقات موسم سرد رہے گا۔ہفتہ کو حیدرآباد27سینٹی گریڈ کے ساتھ خشک رہا ، حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 35% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 15 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ27سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :