بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تمام تزویراتی پہلوئوں پر غور کرنے کیلئے بین الوزراتی ٹاسک فورس قائم کردی ، باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری

کمیٹی وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کی گئی دیگر ارکان میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ،خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر اور ،خزانہ ،ماحولیات،بجلی وپانی کے وسائل کی وزارتوں کے سیکرٹریزشامل ہیں،ٹاسک فورس کو تما م اہم اسٹریٹجک اور پالیسی فیصلے لینے کا مینڈیٹ حاصل ہے ،حکام

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی) کے تمام تزویراتی پہلوئوں پر غور کرنے کیلئے ایک بین الوزراتی ٹاسک فورس قائم کردی ۔ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق حکومت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے (انڈس واٹر ٹریٹی) کے تمام تزویراتی پہلوئوں پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے پرنسپل سیکرٹری نریپندر مشرا کی سربراہی میں ایک بین الوزراتی ٹاسک فورس قائم کردی ہے ۔

اس سلسلے میں ایک باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اعلی سرکاری عہدیدار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ،خارجہ سیکرٹری ایس جے شنکر اور ،خزانہ ،ماحولیات،بجلی وپانی کے وسائل کی وزارتوں کے سیکرٹریزشامل ہیں۔ٹاسک فورس کو تما م اہم اسٹریٹجک اور پالیسی فیصلے لینے کا مینڈیٹ حاصل ہے ۔یہ ایک طاقتور باڈی ہے جو معاہدے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ لے سکے گی ۔سندھ طا س معاہدے سے متعلق کمیٹی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اڑی حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ 56سال پرانے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کرانے کے بعد قائم کی گئی ہے ۔